عامر میر

پنجاب حکومت کا غیرملکی کو مکان کرائے پر دینے والے کیخلاف کارروائی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے غیرملکی کو مکان کرائے پر دینے والے کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے ڈیپورٹیشن پلان کی منظوری دے دی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو گرفتار ہونے کی صورت میں ڈی پورٹ کیا جائے گا، 36 مقامات پر ہولڈنگ ایریاز غیر قانونی مقیم افراد کو رکھا جا رہا ہے، تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 1 نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ اب فیصلہ کررہے ہیں کہ ان کو کس بارڈر سے روانہ کرنا ہے، تمام غیر ملکیوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔ پنجاب میں 33 ہزار ایسے غیر ملکیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے پاس قانونی دستاویز نہیں، 31 اکتوبر کے بعد بھی رضاکارانہ واپس جانے والوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 24 خودکش دھماکوں میں سے 14 دھماکوں میں افغان خودکش حملہ آور تھے، پاکستان میں 99 ہزار غیرملکی افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، 50 ہزار کیش لے جاسکتے ہیں کیونکہ جب انہوں نے جانا ہے تو وہاں اپنے آپ کو سیٹل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے