وزراء

بلوچستان کے صوبائی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے صوبائی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق میر ظہور احمد بلیدی پی اینڈ ڈی کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ شعیب نوشیروانی خزانہ اور سلیم کھوسو کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت سنبھالیں گے۔ حاجی علی مدد جتک کو زراعت، میر صادق عمرانی ایریگیشن کا محکمہ دے دیا گیا ۔ دوسری جانب عبدالرحمان کھیتران پی ایچ ای راحیلہ حمید درانی تعلیم بنایا گیا ہے۔

سردار فیصل جمالی صحت جبکہ نور محمد دمڑ خوراک کے وزیر ہوں گے۔ سردار سرفراز ڈومکی لوکل گورنمنٹ بخت کاکڑ لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔ میر ضیاء لانگو وزارت داخلہ میر عاصم کرد گیلو وزیر ریونیو ہوں گے، وزیر اعلٰی کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق علی حسن زہری انڈسٹریز جبکہ نسیم الرحمان ماحولیات کے مشیر ہوں گے بابا غلام رسول عمرانی لیبراور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ویلپ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے