سری لنکن مینجر

پریانتھا کمارا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول، جسم کا 99 فیصد حصہ جل چکا

سیالکوٹ (پاک صحافت) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوچکی ہے، پوسٹ مارٹم رپوٹ کے مطابق ان کے جسم کا 99 فیصل چل چکا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پریانتھا کی موت دماغ اور جبڑے کی ہڈیاں ٹوٹنے سے ہوئی، تشدد سے پریانتھا کے ایک پاؤں کےعلاوہ جسم کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریانتھا کا جگر، معدہ اور ایک گردہ بھی متاثر ہوا۔ پریانتھا کے جسم کے تمام حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی تین جگہوں سے ٹوٹی ہوئی ہے۔ یاد  رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کی لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ افسوسناک واقعے سے متعلق 160 سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کرلی گئیں، جبکہ  موبائل فونز کا ڈیٹا  بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے