عظمی بخاری

سانحہ سیالکوٹ سے متعلق حکومت اور پولیس کے بیانات میں کھلا تضاد ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے سانحہ سیالکوٹ سے متعلق انسپکٹر جنرل( آئی جی) پولیس اورترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس واقعہ ہونے کے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ بعد پہنچی،حکومت اور پولیس کے بیانات میں کھلا تضاد پایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ یالکوٹ میں دو گھنٹے سری لنکن شہری پر مشتعل افراد تشدد کرتے رہے ،پھر اس کی نعش کو گھسیٹتے رہے،بزدار حکومت،پنجاب پولیس سمیت متعلقہ انتظامیہ دو گھنٹے واقعے سے لاعلم رہی،غیر ملکی شہریوں کو پروٹیکشن دینے والا یونٹ بھی دو گھنٹے غائب رہا،حکومتی پالیسی کے مطابق ہر غیر ملکی شہری کے ساتھ پروٹیکشن یونٹ ہونا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس موقعہ پر پہنچنے کے باوجود سری لنکن شہری کو بجانہیں سکی۔پنجاب پولیس نے مشتعل افراد کےخلاف طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے مذاکرات کرکے راستہ کھولنے کو ترجیح دی،شاید پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت بار بار سیاسی پارٹی بننے سے تنگ آچکی ہےکیونکہ ہر واقعے کے بعد آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے تبدیلی سرکارکی پہلی ترجیحی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے