وزیراعلی ہاوس سندھ

وزیراعلی ہاوس سندھ کے تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیراعلی ہاوس کے تمام دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق چیف منسٹر ہاؤس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سی ایم ہاؤس کے 14 دفاتر کے علاوہ دیگر دفاتر بند رہیں گے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے بند دفاتر کے ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ سندھ حکومت نے دوبارہ صوبے بھر میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے