شہباز شریف

میں بے قصور ہوں، جھوٹے کیس سے عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب جھوٹا کیس سنتا ہوں تو رہا نہیں جاتا، جعلی کیس سے عدالت کا وقت ضایع کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو خود اینٹی کرپشن کے حوالے کیا، ڈکیتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی، کرپشن ختم کرنے کے لیے دن رات کام کیا، قوم کو فخر ہونا چاہیے بعض اوقات کرپشن روکنے میں کامیابی ملتی ہے اور بعض دفعہ ناکامی بھی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے  پی ٹی آئی حکومت کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کو ہم نے بلیک لسٹ کیا اس کو پشاور بی آرٹی بس کا ٹھیکا  دےدیا گیا۔ خیال رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے موقع پر جیل حکام  نے شہباز شریف اور احد چیمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، دوران سماعت شہباز شریف کے دو شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا نے جزوی دلائل مکمل کیے۔ ذرائع کے مطابق دوران سماعت کمرہ عدالت میں رش ہونے پر فاضل جج نے ناراضی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کورونا کی وجہ سے حالات بہت برے ہیں، خدانخواستہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، عدالت نے تمام غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے