وزیراعظم

انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں ہے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو ترکیہ میں21ویں صدی کے بدترین زلزلے کے بعد مدد کو پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر بےحد افسوس ہے، نقصان بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد صدر طیب اردوان کو فون کر کے تعزیت کی اور مدد کی پیشکش کی، اپنی حکومت، پاکستانی عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ جتنی بھی امداد کی جائےکم ہے، ہم اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی اشیاء پہنچا چکے ہیں، وزراء، ارکان پارلیمنٹ نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ ترک بھائیوں کے لیے عطیہ کی۔ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ترکیہ نے ہماری مدد کی، مجھے یقین ہے ترک حکومت اور عوام جلد مشکل سے نکل آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے