نواز شریف

پرویز الہی کی جو آڈیو لیکس سامنے آئی ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کی جو آڈیو لیکس سامنےآئی ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سے گفتگو کی آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلی عدالت کے جج کے بارے میں اس سے زیادہ سنگین باتیں کیا ہو سکتی ہیں؟ یہ معاملہ بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجنا تو پھر کیا کرنا ہے؟۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا مزید کہنا تھا اگر ان کا نام نہیں بھیجنا تو میرا نام بھیج دیں، پہلے بھی مجھ پر اتنے الزامات لگائے گئے ہیں ایک نیا الزام بھی لگ جائے تو کیا فرق پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کی جو آڈیو لیک سامنے آئی ہے اس کا ہر سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے