پولیس

کراچی پولیس آفس پر حملے میں 4 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی (پاک صحافت) کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور دو پولیس اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ عمارت کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشتگرد چوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔

مقدس حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس میں آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور عمارت کو کلئیر کرالیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق حملے میں دو پولیس اور ایک رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ 18 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ شام 7 بجکر 10 منٹ پر کیا گیا، حملہ آور پولیس لائنز سے داخل ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا اور شارع فیصل کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔ حکام کے مطابق پولیس کو تیسری منزل پر دہشت گردوں کے لائے گئے 3 بیگ ملے، تینوں بیگز میں سے گولیاں اور بسکٹ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے