رانا ثناءاللہ

کراچی واقعے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کراچی واقعے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ چھ سے 7 دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے ہیں، پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا، دہشتگردوں نے دستی بم پھینکے اور اس کی آڑ میں عمارت میں داخل ہوئے، دہشتگرد عمارت کی تیسری منزل پر ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے اہلکار دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے ہیں، آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس اہلکار تیسری منزل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے واقعے کے بعد سے جنرل تھریٹ موجود ہے، تمام صوبوں میں تمام ادارے پوری طرح متحرک اور چوکنا ہیں، پشاور اور اب کراچی کے واقعے کے بعد انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے