ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر پاکستان عالمی دنیا کی توجہ اس طرف دلاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممباز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کشمیر میں ظلم و بربریت پر پاکستان عالمی دنیا کی توجہ اس طرف دلاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی برسی پر ایک بار پھر واقعے پر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین کے علاقوں میں آباد کاری کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کی انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس لے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے یوکرین کو اسلحہ کی سپورٹ کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کی پوزیشن اس معاملے پر واضح ہے جو پوری دنیا جانتی ہے۔

واضح رہے کہ پر ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی کا دورہ پاکستان اہم ہے، اس حوالے سے پروپیگنڈا درست نہیں، آئی اے ای اے ایک سویلین ادارہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاملہ ایجنڈا پر ہے نہ ہی اس پر کوئی بات ہوئی، نیوکلیئر پاور اور توانائی کی پیداوار کے بارے میں معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے