اسحاق ڈار

تحریک انصاف کا وائٹ پیپر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا وائٹ پیپر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2018 میں پی ٹی آئی کو مستحکم معیشت ملی مگر انہوں نے اپنے دور میں تنقید کے سوا کچھ نہیں کیا، ہمارے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی، ن لیگ کے دور میں معاشی شرح نمو 6.1 فیصد تھی۔ پی ٹی آئی نے جو وائٹ پیپر جاری کیا وہ حقائق کے منافی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا، 2019 میں معاشی شرح نمو کم کرکے 3.12 فیصد پر لائی۔ پی ٹی آئی شرح سود 15 فیصد پر لے گئی، ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا۔ ہمارے دور میں دہشتگردی کی فضا تھی مگر ہم نے اس پر قابو پایا، پی ٹی آئی نے کسی سیکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے