چوہدری پرویز الہی

پرویز الہٰی کا اتحادی جماعت تحریک انصاف سے شکوہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کی اتحادتی جماعت کے رہنما پرویز الہی نے حکومت سے شکوے کے انبار لگا دیئے۔ پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ  حکمران جماعت نے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اتحادی جماعت تحریک انصاف سے شکوہ کردیا۔  مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا  اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دس سال ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے رہنے کی وجہ سے گجرات کو نظر انداز کیے رکھا۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پی ٹی آئی حکومت خدارا ڈیرا غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے۔ خیال رہے کہ کورونا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ابھی موجود ہے، احتیاط کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے