اسرائیلی ریاست کی وزارت مواصلات نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑی شاہراہ کی تعمیر کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کے لیے بجٹ کا بھی اعلان کیا ہے یہ شاہراہ فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ زمینیں ہڑپ کرکرکے بنائی جائے گی۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون وزیر مواصلات میری ریگیو نے غرب اردن کے شمالی علاقوں میں بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے 76 ملین شیقل کی رقم مختص کی ہے، اس منصوبے کواللبن بائی پاس روڈ کا نام دیا گیا ہے، یہ سڑک غرب اردن کے شمالی علاقوں میں فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کے اندر سے گذرے گی۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ سیروگریم کی رپورٹ کے مطابق خاتون وزیر نے بائی پاس روڈ کے لیے 76 ملین شیقل کی رقم مختص کی ہے۔
منصوبے کی منظوری کےبعد اسرائیل کی تعمیراتی کمپنیوں نے مشینر مختلف مقامات پر پہنچانا شروع کردی ہے، یہ سڑک غرب اردن کے شمال سے جنوب کی طرف تعمیر کی جائے گی۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جلد ہی حکومت حوارہ بائی پاس روڈ کی بھی تعمیر شروع کررہی ہے، یہ سڑک غرب اردن کے جنوبی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ فلسطینی اراضی کو ہڑپ کر جائے گی، اس کے علاوہ سفلیت اور نابلس کے قریب یہودی کالونیوںکو ملانے کے لیے العروب بائی پاس روڈ کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے۔