رانا ثناءاللہ

عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا، معاہدہ ٹوٹنے کے باعث اب آئی ایم ایف رعایت دینے کو تیار نہیں۔ نواز شریف نے کبھی نہیں چاہا ایک روپے کا بھی بوجھ عوام پر ڈالا جائے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے، اگر آئین کے تحت انتخابات اپریل میں ہونا ہیں تو ہوجائیں گے، الیکشن کرادیتے ہیں لیکن پھر یہ مہم جوئی کریں گے ہمیں قبول نہیں۔ یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کررہے ہیں، جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے بیان پر قائم ہیں، عدالت جانے اور وہ جانیں، ان کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کربرتاؤ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے