سونیا شمروز خان

دنیا کی سب سے بہترین خاتون پولیس افسر کا عالمی ایوارڈ پاکستانی افسر نے جیت لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کو دنیا کی سب سے بہترین خاتون پولیس افسر کے ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونیا شمروز خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، سونیا شمروز خان ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھے۔

ایس ایس پی سونیا شمروز نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ایوارڈ صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ان تھک محنت کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کام کے دوران انہوں نے ثقافتی اصولوں اور حساسیت کو مدنظر رکھا اسی وجہ سے خواتین سے متعلق جرائم کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ سونیا شمروز نے کہا کہ بٹگرام میں خواتین رپورٹ درج کرنے پولیس اسٹیشن نہیں آتی تھیں، اب خواتین ہماری مدد لینے آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے