سراج الحق

فلسطینیوں کی آواز میں آواز ملانا ہماری دینی غیرت کا تقاضہ ہے۔ سراج الحق

کراچی (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی آواز میں آواز ملا کر ان کی حمایت کرنا ہماری دینی اور اسلامی غیرت کا تقاضہ ہے۔ پاکستانی شہریوں کی جانب سے فلسطین کی بھرپور حمایت قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی عالم اسلام کا وہ شہر ہے جس نے ہر تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ اسلامی ممالک مل کر فلسطینیوں کو اس ظلم سے نجات دلائیں، جب تک مسلم حکمرانوں کو احتجاج کے ذریعے مجبور نہیں کیا جاتا وہ ساتھ نہیں دیتے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے عالم اسلام کو چیلنج کیا ہے اور فلسطینی عوام پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان بھر میں فلسطینیوں کی حمایت اور قابض اسرائیل کی بربریت کی مخالفت میں ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے