عاصم منیر

پروپیگنڈا مہم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلی عسکری حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی جگہ سے دہشتگردوں کو فعال ہونے نہ دیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کورکمانڈر ز کانفرنس میں شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہریوں سمیت شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ شہداء نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

کور کمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف جاری پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، مسلح افواج دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی، ساتھ ہی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فلسطینی عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں

سید خورشید شاہ

ماہرین، پروفیشنلز کی تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے