عظمی بخاری

شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات سے حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھول چکے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات سے حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھول چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کا کہ جعلی حکومت کو پوری قوم بددعائیں دے رہی ہے اور لعنتیں بھیج رہی ہے، تبدیلی مافیا نے جتنا قوم کی رگوں سے خون نچوڑنا تھا نچوڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جاری بیا ن میں وفاقی ورزاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  پرچی ترجمان صاحب بے فکر رہیں، عمران خان کو قانونی اورآئینی طریقے سے گھر بھجیں گے، ہم عمران خان گریبان سے پکڑ وزیراعظم ہاﺅس سے نہیں نکالیں گے اور نہ پارلیمنٹ پر لعنت بھجیں گے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ریت کی دیوار اور بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کو بنیادیں ہل چکی ہیں، اس دھکے سے تبدیلی وزیراعظم ہاﺅس سے نکل کر دریائے سوات میں بہہ جائے گی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ قوم تیاری پکڑے ملک پر مسلط مافیا سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے