آصف زرداری

محترمہ بینظیر بھٹو نے طاقتور آمروں کو جمہوری جدوجہد سے شکست دی۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے طاقتور آمروں کو جمہوری جدوجہد سے شکست دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان میں خواتین نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بھرپور آواز بلند کی، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ خاتون پی پی رہنماؤں اور کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے شاہی قلعے میں قید برداشت کی، پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام شعبوں میں خواتین کی حصہ داری کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خواتین کو ریاست کے ثمرات میں حصے دار بنایا گیا، باوقار اور مہذب معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کو برابری کے حقوق میسر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے