مریم نواز نواز شریف

مریم نواز والد کے ہمراہ روٹی کی قیمت چیک کرنے مارکیٹ پہنچ گئیں

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نوازشریف کے ہمراہ روٹی نان کی قیمت چیک کرنے لاہور میں اڈہ پلاٹ کے تندور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، نان بائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا۔ مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔

تندور مالکان سے روٹی اور نان کی قیمت بارے استفسار کیا، مریم نواز نے عوام کو روٹی 16 روپے کی خریدنے کی تلقین بھی کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ روٹی اب 16 روپے کی ہوگئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔

مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی۔ مریم نواز اور نواز شریف کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے