اعظم نذیر تارڑ

پروسیجر ایکٹ فیصلے میں عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا، اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ قانون سازی کے بعد نواز شریف اور دیگر لوگ جنہیں تاحیات نا اہل کیا وہ اہل ہیں، نواز شریف اب اس قانون سازی کے تناظر میں اہل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 میں 5 سال کی نااہلی سے متعلق ترمیم ہوئی، قانون کہتا ہےجہاں آئین کچھ نہ ہو تو قانون سازی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بہت اچھا فیصلہ دیا ہے، عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا ہے، عدالتی فیصلے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔

واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ ے مزید کہاکہ ہم بطور بار نمائندہ اور پارلیمنٹ کاحصہ ہونے کے ناطےججز تعیناتی کامطالبہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ کےساتھ سندھ، پشاور اور لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی آسامیاں خالی ہیں لہٰذا تمام ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے