ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا غزہ میں فلسطینیوں پر غیر انسانی بمباری فوری روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ  پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے وہاں نہتے فلسطینیوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں سیز فائر کروانے کے لیے کام کرے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے، فلسطینوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک برت رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں پر غیر انسانی بمباری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان فلسطین کاز کا مضبوط حامی اور او آئی سی کا مستقل رکن ہے، اس لیے فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کوشش کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے، اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری اور احترام کرے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ اسرائیل بھی عرب لیگ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے