پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پاکستان پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گوادر سے ایرانی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا پہلے کیا گیا سروے اور انجیئرنگ ڈیزائن دہائیوں پرانا ہے، پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے