مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی جانب سے طالب علموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب  طالبعلموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزی کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کی حکومت لاٹھی چارج اور مقدمہ پہلے کرتی ہے، لوگوں کی بات بعد میں سنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے طالب علموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے ان پر تشدد کیا جارہا ہے جو اس حکومت کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ طلبہ کو بٹھا کر ان کی تحمل سے بات سننے کے بجائے ان کو مارنا پیٹنا کون سی عقل مندی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو حکومت اپنے بچوں پر لاٹھیاں برساتی ہے، یہ اس کے سب سے کمزور ہونے کی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے