ایف اے ٹی ایف

پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قوی امکانات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان فیٹف کی تمام شرائط مکمل کرچکا ہے جس کے بعد پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف معیارات پر عملدرآمد کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ رواں ماہ 17 سے 21 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہوگا جبکہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکل آنے کا قوی امکان موجود ہے کیونکہ پاکستان فیٹف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف ٹیم نے 29 اگست سے 3 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا، ٹیم نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ دیگر تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں اور زمینی حقائق پر ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم مطمئن واپس گئی۔ فیٹف جائزہ ٹیم کا مقصد قوانین پر عملدرآمد کے لیے پولیٹیکل ول کو سمجھنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے