مریم اورنگزیب

قوم فارن ایجنٹ، سازشی، قومی سلامتی کیساتھ کھلواڑ کرنے والے معاف نہیں کرے گی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم فارن ایجنٹ، سازشی، قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر اداروں کو چوکیدار کہہ رہے ہیں تو ادارے قومی دفاع اور قومی سلامتی کے محافظ ہیں آپ کے اقتدار اور کرسی کے نہیں۔ عمران خان کی پوری سیاست بیساکھیوں پر مبنی ہے، آج وہ بیساکھیوں کی تلاش میں پھڑ پھڑا رہے ہیں لیکن کہیں سے بیساکھیاں آنہیں رہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ادارے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرکے ان کے کھیل کا حصہ بنیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جیسے شخص کو نشان عبرت بنانا چاہئے تاکہ کوئی قومی مفاد اور ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اس سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے اور امریکہ کا نام نہیں لینا، عمران خان نے اس سائفر کے منٹس بدلے، اس میں سازش کا لفظ استعمال کیا۔ آڈیو لیک میں عمران خان کا پورا بیانیہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے