آصفہ بھٹو

8 فروری کو بلاول کو کامیاب کروائیں تاکہ پاکستان کی تقدیر بدل سکیں۔ آصفہ بھٹو

لاہور (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو بلاول کو کامیاب کروائیں تاکہ وہ پاکستان کی تقدیر بدل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب اور مظلوم کی آواز ہے، پیپلز پارٹی اقتدار ملتے ہی مزدور کی تنخواہ ڈبل اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کرے گی۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جس طرح سندھ میں مفت علاج کی سہولیات فراہم کیں اسی طرح پنجاب میں بھی بہترین سہولیات فراہم کریں گے، بلاول نے عوام کے لیے جو منشور تیار کیا ہے، اقتدار میں آکر اس کا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بھی لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، بلاول بھٹو ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے لیے لڑرہی ہے۔ کسان کارڈ اور مزدور کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے، عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں 20 لاکھ مکانات بھر رہے ہیں، پیپلزپارٹی عوام کو گھر دیتی ہے، باقی جماعتیں گھرچھینتی ہیں، 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے