بلاول بھٹو

سازشیوں کو ڈر ہے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کردوں گا۔ بلاول بھٹو

خضدار (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سازشیوں کو ڈر ہے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کردوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصدار میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ ایک بار پھر بلوچستان کی سرزمین پر کھڑے ہیں، آج کچھ قوتیں ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو نشانہ بنارہی ہیں، کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ اگر بلاول بھٹو وزیراعظم اور کوئی جیالا بلوچستان کا وزیراعلی بنتا ہے تو ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سازشی قوتوں کو معلوم ہے کہ جس طرح میں ملک کے دکھ درد کا احساس کرتا ہوں اس طرح کوئی احساس نہیں کرتا، ان کو معلوم نہیں کہ میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور بلوچستان کے شہدا کا دکھ سمجھتا ہوں، وہ جانتے ہیں کہ میں بلوچستان کے حالات جانتا ہوں، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نہ صرف دہشت گردوں کا مقابلہ کروں گا بلکہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ اگر کوئی بلوچستان اور وفاق میں دراڑیں کم کرسکتا ہے تو بلاول بھٹوزرداری ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے، ڈرتی نہیں ہے اور عوام کے حق پر سودا نہیں کرتی، پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو حق دلوا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے