فیصل کریم کنڈی

بتایا جائے کہ جن پر الزام لگا وہ غدار ہیں یا جس نے غداری کارڈ کھیلا ہے وہ؟ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ جن پر الزام لگا وہ غدار ہیں یا جس نے غداری کارڈ کھیلا ہے وہ؟ پہلی حکومت دیکھی ہے جو اپنے جانے پر جشن منا رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آدھی سے زیادہ پارلیمان پر الزام لگایا ہے کہ غدار ہیں۔

دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وکلا نے اس معاملے کو عدالت میں درست طریقے سے پیش کیا ہے، آئین کی خلاف ورزی پر یہ لوگ جشن منا رہے ہیں، اگر یہ صورتحال رہی تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ کی ٹیکنلیٹی دیکھنا کافی نہیں ہے، ہمارے وکلا نے عدالت میں تفصیلاً بیان کی ہیں چیزیں، عدالت نے کہا کہ ہم کل کیس کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ عدالت نے کہا کیس کو لمبا کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے