مریم اورنگزیب

آئین توڑ کرعمران خان نے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ آئین توڑ کرعمران خان نے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کا سہارا لے کر آئین پہ حملہ کیا ہے، عمران صاحب نے نیشنل سیکیورٹی کا فورم استعمال کر کے 197 عوامی نمائندوں کو غدار قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں۔ عمران صاحب آئین توڑنے والوں کو الیکشن میں لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی، عمران صاحب تین مہینے میں الیکشن نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں، آئین صرف اپنی لوٹ مار اور نالائقی و نااہلی کو چھپانے کے لئے توڑا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب جیل اب آپ جائیں گے اور وہ بھی آئین توڑنے کے جرم میں، عمران صاحب سہی کہہ رہے ہیں بیرونِ ملک سازش ہوئی لیکن عمران خان نے کی ہے۔ اتحادیوں نے اور آپ کے لوگوں نے آپ کو آپ کی کرتوتوں کی وجہ سے چھوڑا ہے، غیر آئینی ، آئین شکن اور آئین پہ حملہ کرنے والے کی تقاریر پہ پاپندی لگائی جائے، عمران خان کی انّا ، تکبر اور ضد نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے