پاک فضائیہ

پاکستان کی سب سے بڑی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023ء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سب سے بڑی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023ء کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق کی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئربیس پر منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل طارق محمود غازی، ایئرآفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ایئر کمانڈ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئرکمانڈ نے مشق کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کے تناظر میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے بین الاقوامی فضائی مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس وسیع مشق کے انعقاد پر ایئرپاور سنٹر آف ایکسیلنس کی کاوشوں کو سراہا، جس کی بدولت مشق میں حصہ لینے والی فضائی افواج اور اتحادیوں کے مابین موجودہ تعاون اور شراکت داری کو فروغ حاصل ہوگا۔

ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئرکمانڈ کا کہنا تھا کہ مشق انڈس شیلڈ 2023ءکی منصوبہ بندی اور اس کا انعقاد سربراہ پاک فضائیہ کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

واضح رہے کہ مشق انڈس شیلڈ 2023ء میں ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری سمیت 14 ممالک کی فضائی افواج شرکت کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے