احسن اقبال

سیلاب زدگان کی دوبارہ آبادکاری کیلئے بھرپور مدد کی جائے گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی دوبارہ آبادکاری کے لئے تمام پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور مدد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور وفاقی فلڈ ریلیف کمیٹی کے چئرمین احسن اقبال نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے لئے راہنمائی کریں۔ تمام مشن اپنی ویب سائیٹ پہ معلومات فراہم کریں، کمیونٹی سے ملکر سیلاب ذدگان کی مدد کے لئے بھرپور مہم شروع کی جائے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی اس آفت سے پوری قوم ملکر نبٹے گی، وفاقی حکومت مسلح افواج کیساتھ ملکر صوبائی حکومتوں کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ قوم نے 2005 اور 2010 کی آفات کا بھی بہادری سے مقابلہ کیا تھا اس وقت بھی پہلی ترجیح ریسکیو اور ریلیف آپریشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے