ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ متاثرین کے اہلخانہ، ایرانی حکومت و عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کےدارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

حملے میں ایران کی القدس بریگیڈز کے کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے باعث ایرانی قونصل خانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے