تعزیہ

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں تازیہ ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی، 4 افراد کی موت

پاک صحافت جھارکھنڈ کے بوکارو میں ہفتہ کی صبح محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ تعزیہ ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے سے 13 افراد جھلس گئے جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب بوکارو کے علاقے برمو میں کھیتکو کے مقام پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلوس میں شامل تعزیہ 11 ہزار وولٹ کی تار سے ٹکرا گیا جس سے جلوس میں رکھی بیٹری میں دھماکہ ہوا۔ جس کی وجہ سے وہاں موجود ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

گاؤں والے انہیں قریبی اسپتال لے گئے، جہاں 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ باقی زخمیوں کو بوکارو جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

کھیتکو کے سربراہ شبیر انصاری نے بتایا کہ یہ واقعہ اوپر درگاہ ٹولہ میں تعزیہ ملن کے دوران پیش آیا۔ اس گاؤں میں تعزیہ کی پرانی روایت رہی ہے۔

پیٹوار کے بی ڈی او شیلیندر چورسیا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کل 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4 کی موت ہوچکی ہے۔ سات افراد کا علاج کیا جا رہا ہے اور دو کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے