مراد علی شاہ

فیصل واوڈا پیپلز پارٹی میں نہیں ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرفراز راجڑ کو ریٹائر کرانا پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا، فیصل واوڈا پیپلز پارٹی میں نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مقابلے کو آنے والے بائیکاٹ کر گئے، 12 نشستیں جیت جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر سے چار دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں حالات اور خراب ہوئے، امن و امان کی صورتِ حال پہلے بھی اچھی نہیں تھی، جنوری فروری میں کرائم بڑھا ہے، اقدامات کیے جا رہے ہیں انشاء اللہ اس پر قابو پائیں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی جنرل نشست پر اپنے امیدوار سرفراز راجڑ کو دستبردار کرالیا ہے، ایم کیو ایم پہلے ہی آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے اس فیصلے سے فیصل واوڈا کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، ایم کیو ایم باآسانی ایک سیٹ حاصل کرسکتی ہے جبکہ پارٹی نے اضافی ووٹ فیصل واوڈا کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست جمع نہیں کرائی، اس طرح جنرل سیٹ پر پیپلز پارٹی امیدواروں کی تعداد 5 رہ گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم ایک اور آزاد امیدواروں کی تعداد 3 ہے، مجموعی طور پر سندھ سے سینیٹ کی 12نشستوں کے لیے 19 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے