مریم نواز

پاکستان کیخلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے علماء و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کو سیاست میں استعمال کرنا جرم ہے، عمران خان نے نئی قسم کا مذہب متعارف کروایا۔ اسے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے لانچ کیا گیا۔ عمران خان کو دشمن ممالک سے فنڈنگ اور سہولت کاری ملی۔ علماء کی مدد کے بغیر اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

مریم نواز کامزید کہنا تھا کہ سارا ملک آج اس فتنے کی لپیٹ میں ہے۔ عمران خان نے ملک کو چند سال میں جو نقصان پہنچایا وہ 75 سال میں دشمن نہیں پہنچا سکا۔ پی ٹی آئی والے دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ حرم کے تقدس کا بھی خیال نہ کیا۔ شرمناک بات ہے کہ چھوٹے بچوں کی کیا ٹریننگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو گولی ماری گئی مگر شکر ہے وہ بچ گئے۔ جب عمران خان سے چوری کا حساب مانگا گیا تو اس نے ملک کو جلاو گھیراو میں جھونک دیا۔ دنیا جانتی ہے ہمارے گھر میں ہر سال محفل میلاد ہوتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام مشائخ اور علما سے گذارش کرتی ہوں ملک کو اس وقت آپ کی ضرورت ہے۔ ہمارے معاشرے میں علما کی خاص اہمیت ہے، یہ مذہب سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے۔ ملکی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے