سردار شاہ

اسکول کھلے رکھنے کے لیے نویں سے بارہویں تک طلباء کی ویکسینیشن کرنا ہو گی، سردار شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سید سردار حسین شاہ نے تعلیمی اداروں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اسکول کھلے رکھنے کے لیے نویں سے بارہویں تک طلباء کی ویکسینیشن کرنا ہو گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی کے سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی ویکسینیشن ضروری قرار دنیا ہوگی۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ تعلیم سندھ سردارشاہ نےکہا کہ تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کیا جائے گا، انسپیکشن کیلئے ٹیمیں بنیں گی، صوبائی محکمۂ تعلیم اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کو سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ کردہ تنخواہ دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے