مرتضی سولنگی

ریاست کا فولادی ڈھانچہ پوری طرح سے قائم ہے، نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ریاست کا فولادی ڈھانچہ پوری طرح سے قائم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات جمعرات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اس وقت 10، 11 اہم وزارتوں کے وزیر نہیں ہیں، جس محکمے کا وزیر نہیں ہوتا وہ محکمۂ وزیرِ اعظم کے پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے، بنیادی مسائل پر بحث ہونی چاہیے، لوگوں کے اجتماعی شعور میں اضافہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ آج ہمیں آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے، ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہو گا، وعدوں اور دعوﺅں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے اجتماعی شعور میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے، اُمید ہے ہم ملک کو درپیش اصل مسائل کے حل کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے