ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش ہے، پاکستان افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے مؤثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کا اغواء اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، کلبھوشن اس بات کا ثبوت ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں توہین مذہب کا قانون تمام مذاہب کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے