جے یو آئی

ملک بھر سے جے یو آئی کے قافلوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کے لئے جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنوں پر مشتمل ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن نے 28 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے، جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن بھی شریک ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام بھی اپنی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس سلسلے میں سرینگر ہائی وے کے ساتھ ایچ نائن میں میدان سجا لیا ہے۔ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے جہاں ملک بھر سے آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے لئے قیام اور طعام کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں پر مشتمل مارچ اسلام آباد پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے ایک ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے