سراج الحق

پی ٹی آئی کی ناکام اور نااہل حکومتی ٹیم سیاست اور جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ سراج الحق

سوات (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اس وقت پاکستان میں سیاست اور جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، عوام کو حکومت سے نجات دلانا واجب ہوچکا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں تمام شعبوں میں مزید تباہی آئی اور ملک 30 سال پیچھے چلا گیا۔ بیرونی قرضوں میں گزشتہ ساڑھے تین سال میں 27 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پیٹرول کی قیمت 95 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آٹا، چینی، دالوں اور گھی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ بھوک سے تنگ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں اٹھائے مزدوری کی تلاش میں چوکوں چوراہوں میں بیٹھے ہیں۔ ملک پر عملاً آئی ایم ایف کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو استعفی دے کر گھر جانا چاہئے ورنہ عوام گریبان سے پکڑ کر باہر پھینک دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے