وزیراعظم شہباز شریف

امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  ہے کہ امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے امریکی سفیر کو اسناد سفارت پیش کرنے اور نئی سفارتی ذمہ داریوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے سفیر پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی توانائی وقف کریں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلیوں، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مختلف سطح پر مذاکرات کا مظہر ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی وسیع مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے