وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے روس سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ روس سے یہ گندم 372 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر درآمد کی جائے گی۔ جبکہ روس سے گندم درآمد کرنے کے بعد بحران کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت تجارت کی طرف سے روس سے گندم خریدنے کی سمری پیش کی گئی۔ یہ گندم 15 نومبر 2022ء سے 15 جنوری 2023ء کے درمیان درآمد کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر 6 روپے فی لیٹر کے مارجن کی بھی منظوری دی گئی۔ تاہم اس کا اطلاق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مالی گنجائش کی صورت میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے