الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخابی شیڈول کی تاریخ دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 41 کی شق 4 کے مطابق صدر مملکت کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 ایام میں لازمی بلائی جانی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، جس کے بعد صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہوجائے گی، الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2 مارچ دن بارہ بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے غذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے