مرتضی وہاب

ایم کیو ایم نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والے سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی اپنےعوام سے مخلص اور ان کے مسائل کےحل میں سنجیدہ ہے، ہم غیر سنجیدہ باتوں پر دھیان دینے کے بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہم تنقید کا مقابلہ ترقیاتی کاموں اور قیام امن سے کریں گے، سندھ حکومت صوبے بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے، کراچی میں کئی جرائم میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، بعض ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے بھی گئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ شہریوں سے لوٹ مار کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، کراچی سے کشمور تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے