ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی سویڈن میں عیدالاضحی کے روز قرآن پاک نذرآتش کرنے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عیدالاضحی کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتا ہے، آزادی اظہار اور احتجاج کے نام پر امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لیے اکسانے کے عمل کو کسی طرح بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون تمام ریاستوں کو پابند کرتا ہےکہ وہ مذہبی منافرت کی حمایت کرنے والے ایسے کسی بھی عمل کی روک تھام کریں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بن سکتا ہے۔ مذکورہ واقعے پر پاکستان کے تحفظات سویڈن تک پہنچائے جارہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں مغرب میں ہونے والے اس قسم کے اسلامو فوبیا کے واقعات ان قوانین پر سنگین سوال اٹھاتے ہیں جو نفرت پر مبنی کارروائیوں کی اجازت دیتے ہیں۔ عالمی برادری اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف جذبات کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے