آئی ایم ایف

پاکستان کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا آئی ایم ایف کو واضح پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔ حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ پاکستان کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پراعتماد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی قرض دہندہ نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ملک کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے ٹیکسوں کا ڈیٹا ممکنہ طور پر اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا منصوبہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث ترقیاتی بجٹ میں 150 سے 200 ارب روپے تک کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے