علی مردان ڈومکی

مستونگ دھماکے سے متعلق حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی۔

ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ہفتہ کو صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جبکہ بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے