شہباز شریف ثوبیہ

ثوبیہ خان کو دھمکانے، بدتمیزی کرنیوالوں نے پشتون روایات کی توہین کی۔ شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ثوبیہ خان کو دھمکانے، بدتمیزی کرنیوالوں نے پشتون روایات کی توہین کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختون خوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپختون خوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ خواتین کے عزت و احترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں۔ انہوں نے ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت و احترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں، خواتین کو بااختیار بنائیں گے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ثوبیہ شاہد نے پارٹی صدر اور نامزد وزیراعظم کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے